20 جنوری 2019 - 12:36
مشرق وسطی کے علاقے میں ایران کا کردار اہم اور تعمیری : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے علاقے میں ایران کا کردار اہم اور تعمیری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے علاقے میں ایران کا کردار اہم اور تعمیری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے ایران کی علاقائی پوزیشن سے متعلق کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری اور مثبت کردار کے پیش نظر خطے کو اس کی بڑی ضرورت ہے۔انٹونیو گوترش نے پریس کانفرنس کے دوران ایران کے میزائل پروگرام اور بعض صحافیوں کی جانب سے نام نہاد ایرانی مداخلت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کو خاص اہمیت حاصل ہے لہذا موجودہ علاقائی صورت حال بالخصوص شام و یمن کے حالات کے پیش نظر ایران بھرپور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران، علاقے کا ایک ایسا بااثر ملک ہے جو مشرق وسطی کے بحرانوں منجملہ شام اور یمن کے مسائل کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے۔ ایران کی کوششوں اور روس و ترکی کے تعاون سے جنوری دو ہزار سترہ سے شام میں قیام امن کے لئے آستانہ مذاکرات کا عمل شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں شام میں محفوظ علاقے قائم کئے گئے ہیں۔

.......

/169